vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکہ میں مندر انتظامیہ کے خلاف1ملین ڈالر ہرجانے کا کیس داخل

0

ہندو ہاتھی دیوتا کی تصویر بنانے کی کوشش پر انتظامیہ نے 11سالہ بچے کے بازو کو گرم لوہے سے جلادیا

11سالہ بچے کے باپ نے ٹیکساس کے مندر کی انتظامیہ کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا اور الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ 11 سالہ بچے کو گرم لوہے سے داغ دیا گیا۔بچے کے والد نے وکلا کلے توسط سے دائر کیس میں 1 ملین ڈالر ہرجانے کا مطالبہ کیا ہے کیونکہ ان کے بچے کو جلانے سے مستقل داغ لگ گئے ہیں ۔فورٹ بینڈ کاؤنٹی کے وجے چیروو نے  کیس داخل کیا ہے ۔ٹیکساس کی 458 ویں ڈسٹرکٹ کورٹ میں گزشتہ ہفتے دائر کیے گئے مقدمے میں کہا گیا ہے کہ وجےچیروو کے بیٹے کو اس کی مرضی کے خلاف دونوں کندھے جلا دئیے گئے  جس سے بچے کو شدید درد، جلد کو مستقل نقصان، انفیکشن اور صدمے کا سامنا کرنا پڑا۔ مقدمے میں  ایک تصویر میں دکھایا گیا ہے کہ لڑکے کے بائیں اور دائیں بازوؤں پر جلنے کے نشانات ہیں جس میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ بچے کے بازوں پر ہندو ہاتھی دیوتا گنیش کی شکل کی تصویر بنانے کی کوشش کی گئی ہے ۔چیروو کے اٹارنی برانٹ سٹوگنر نے نیوز کانفرنس میں کہاکہ یہ کوئی تقریب نہیں ہے جو پورے ہندو مذہب میں بڑے پیمانے پر استعمال ہوتی ہےیہ ایک بہت چھوٹا فرقہ ہے۔”اسٹوگنر نے کہا کہ اگر بچے نے برانڈنگ کے لیے رضامندی ظاہر کی تو بھی ٹیکساس میں نابالغ کو اس طرح کا ٹیٹو یا نشان حاصل کرنے کی اجازت دینا غیر قانونی ہے۔ 11 سالہ بچے نے اپنے اٹارنی کو لکھا کہ انہوں نے بازو جلا کر بہت تکلیف دی  اور میں رو پڑا۔مزید لکھا کہ وہ جانتے تھے کہ انہوں نے جو کیا وہ بہت غلط تھا کیونکہ انہوں نے مجھ سے کہا کہ اس عمل کو ہر کسی سے پوشیدہ رکھنا لیکن  جب درد بڑھ گیا تو مجھے اپنے والد کو بتانا پڑا اور انفیکشن بھی ہوگیا۔مقدمہ میں وجے چیرو و نے طبی علاج کے ساتھ ساتھ 1ملین ڈالرز ہرجانہ ادا کرنے کا بھی کہا ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.