vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک کے تمام اسکولوں میں کل عید الفطر پر چھُٹی ہوگی

0

نیویارک ( نمائندہ خصوصی ) نیویارک سٹی کے محکمہ تعلیم نے کل بروز بدھ 10 اپریل کو شہر کے تمام اسکولوں میں عید الفطر کی مناسبت سے تعطیل کا اعلان کیا ہے ۔محکمہ تعلیم  نے ایک نوٹی فکیشن میں کہا ہے کہ عید الفطر کے احترا م میں 10 اپریل کو تمام اسکول بند رہیں گے، طلباء  کے ساتھ اساتذہ اور دیگر اسٹاف کو بھی چھٹی دی گئی ہے۔ نوٹی فکیشن مسلمانوں کو رمضان المبارک کے اختتام پر عید منانے کی مبارکباد کے ساتھ ان کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا گیا ہے ۔ اسکولوں میں تدریسی عمل کا دوبارہ سے آغاز جمعرات 11 اپریل سے ہوگا۔ 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.