نیویارک میں تراویح سے واپسی پر بنگالی خاتون پر حملہ، گلا گھوٹنے کی کوشش
نیویارک (ویب ڈیسک )نیو یارک شہر علاقے بروکلین میں مسجد سے تراویح پڑھ کر نکلنے والی بنگالی خاتون پر مقامی خاتون نے حملہ کردیا اور انکے اسکارف سے گلا گھونٹنے کی کوشش کی۔ہیٹ کرائم کا یہ واقعہ بروکلین کے علاقے تھانہ نمبر66 کی حدود میں پیش آیا ، جہاں بعد نماز تراویح اپنے گھر جانیوالی بنگالی خاتون پر مقامی خاتون نے حملہ کردیا، اسے جوتے سے مارا اور حجاب سے اس کا گلا گھونٹنے کی کوشش کی، علاقہ مکینوں نے واقعے کی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ رمضان المبارک کے با برکت مہینے میں یہ انتہائی مضحکہ خیز بات ہے جسکی مزمت کرتے ہیں۔حملہ آور خاتون کو متعلقہ تھانے کی پولیس نے حراست میں لے کر واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے ۔