vosa.tv
Voice of South Asia!

پی پی پی اوورسیز رہنماؤں کا ججز کو "کٹہرے” میں لانے کا فیصلہ

0

ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی کی غلط سزا دینے والے ججز کے خلاف درخواست دائر کی جائے گی

پاکستان پیپلز پارٹی امریکہ کے صدر خالد اعوان نے کہا ہے کہ  ذوالفقار   علی بھٹو کو پھانسی کی سزادینے والے ججز  سمیت  غلط فیصلے دینے والے  تمام ججز  کے نام کے  ساتھ ریٹائرڈ کا لفظ لگانا بھی جرم سمجھتے ہیں اورپی پی پی کے  اوورسیز    رہنماؤں نے غلط فیصلے دینے والے ججز کے خلاف پاکستانی عدالتوں میں  پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نیو یارک کے علاقے  کونی آئی لینڈ ایوینیو  بروکلین کے مقامی ہال میں پیپلز پارٹی یو ایس اے کے زیر اہتمام قائد عوام  شہید زوالفقار علی بھٹو کی برسی کی مناسبت سے ان کی  یاد میں تقریب منعقد کی گئی۔تقریب کی نظامت  راجہ  اسد نے کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی امریکہ کے صدر خالد اعوان کا کہنا تھا کہ زوالفقار   علی بھٹو کو پھانسی کی سزادینے والے ججز  سمیت  غلط فیصلے دینے والے  تمام ججز  کے نام کے  ساتھ ریٹائرڈ کا لفظ لگانا بھی جرم سمجھتے ہیں اورپی پی پی کے  اوورسیز    رہنماؤں نے غلط فیصلے دینے والے ججز کے خلاف پاکستانی عدالتوں میں  پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس موقع پر پی پی پی نیو یارک کے صدر ظفراقبال  چٹھہ کا کہنا تھا کہ   4 اپریل ہمارے لئے ایک سوگ کا دن ہے جب ملک کو ایٹمی قوت  بنانے والے کو عدالتی قتل کیا گیا۔تقریب میں شریک صفدر ہمایوں قریشی نے شرکاء سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ  ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ قائد عوام کو جنت میں اعلیٰ مقا م  عطا کرے اور ہم سب کو انکے نقش قدم  اور بھٹو ازم پر چلنے کی توفیق عطا کرے ۔شرکاء سے مخاطب ہوتے ہوئے جمشید گجر نے کہا کہ  4 اپریل کا واقعہ سب جانتے ہیں لیکن ہم ان سینئیرز کے شکر گزار ہیں جو ہمیں اس دن کی یاد تازہ کرواتے ہیں ۔تقریب میں شہید زوالفقار علی بھٹو کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پی پی رہنماؤں اور دیگر کا کہنا تھا  شہید بھٹو کی پاکستان کے لئے گرانقدر خدمات ہیں انھوں نے نہ صرف سیکیولر ازم کو متعارف کروایا  بلکہ ملک کی معاشی نمو کو بھی پروان چڑھایا۔تقریب کے اختتام پر پارٹی سے یکجہتی کے نعرے بھی لگائے گئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.