رمضان میں 10لاکھ سے زائد زائرین کی حرمین شریفین آمد
ماہ رمضان کا آخری عشرہ شروع ہوتے ہی دس لاکھ سے زائد افراد اندرون اور بیرون ممالک سے حرمین شریفین پہنچے جہاں انہوں نے عمرہ اور نمازیں ادا کیں۔حرمین شریفین انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 20 رمضان المبارک کے بعد اب تک دس لاکھ سے زائد افراد نے مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ کا رخ کیا ہے جہاں اندرون اور بیرون ممالک سے آنے والے زائرین نے عمرہ اور نمازوں کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ مسجد نبویؐ میں روضہ رسولؐ پر حاضری دی اور ریاض الجنہ میں نوافل ادا کیے حرمین شریفین انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دونوں مقدس مقامات آنے والے زائرین کو مفت سفری سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں جبکہ مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں نمازیوں کے لئے 35 ہزار نئے قالین بچھائے گئے ہیں تین ہزار سے زیادہ سیکورٹی اہلکار ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں اور میڈیکل ٹیمیں بھی سینکڑوں مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کر رہی ہیں