vosa.tv
Voice of South Asia!

اسرائیل حزب اللہ کے خلاف فوجی کارروائیاں تیز کرئے گا

0

اسرائیل کے وزیر دفاع یوو گیلنٹ  نے کہا ہے کہ کا کہنا ہے کہ  حزب اللہ کے خلاف فوجی کارروائیوں میں توسیع کی جائے گی اور اسرائیل کے دفاع میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی ۔شام میں اسرائیل کے مبینہ فضائی حملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئےوزیر دفاع یوو گیلنٹ نے کہا کہ فوجی کارروائیوں میں وسعت دے  جارہی ہے اور شمال میں حملوں کی شرح میں اضافہ کرے گی۔گیلنٹ نے مزید کہا کہ اسرائیل دفاع سے ہٹ کر حزب اللہ کا تعاقب کر رہا ہے ہم بیروت، دمشق اور مزید دور دراز مقامات پر جہاں کہیں بھی یہ تنظیم کام کرے گی وہاں پہنچیں گے۔ان کے تبصرہ جنوبی لبنان میں ایک IDF ڈرون حملے میں حزب اللہ کے ایک اعلیٰ کمانڈر کے مارے جانے کے بعد آیا ہے اور شام کے شہر حلب میں ایک حملے میں حزب اللہ کے پانچ رکن  مارے گئے تھے۔شامی ذرائع کے مطابق اس حملے میں تقریباً 40 افراد مارے گئے۔ برطانیہ میں قائم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس جو کہ حزب اختلاف کی جنگ پر نظر رکھنے والی ایک تنظیم ہے اس کا کہنا ہے کہ 36 شامی فوجی، سات حزب اللہ جنگجو اور ایک ایرانی حمایت یافتہ گروپ کا ایک شامی رکن مارا گیا، اور درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.