vosa.tv
Voice of South Asia!

تل ابیب سےنیویارک آنے والی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ

0

تیز ہوا سے جہاز ہچکولے کھانے لگا اور7افراد معمولی زخمی ہوئے  

نیویارک شہر کے ایک ہوائی اڈے پر یونائیٹڈ ایئرلائنز کے ایک طیارے کو تیز ہواؤں  کی وجہ سے ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔تیز ہوا کے باعث جہاز ہچکولے کھانے لگا اس دوران 7افراد زخمی ہوئے،نیو یارک اور نیو جرسی کیاتھارٹی کے ایک افسر نے بتایا کہ تل ابیب سے یونائیٹڈ ایئر لائنز کی نیو جرسی میں نیویارک سٹیورٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتری۔ نیو ونڈسر ای ایم ایس کے چیف آف آپریشنز مائیکل بگ نے کہا کہ 7افراد کو مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا،لوگ معمولی زخمی تھے کوئی پریشانی کی بات نہیں تھی ۔بگ نے کہا کہ لوگوں کو متلی، بخار اورسینے میں درد کی شکایت شامل تھی ۔ انہوں نے کہا کہ بوئنگ 787 میں 319 افراد سوار تھے۔ نیویارک سٹیورٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر  طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کی۔اورنج کاؤنٹی نیو یارک کے ایگزیکٹو سٹیون ایم نیوہاؤس نے ایک بیان میں کہا کہ میں پروفیشنل عملے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں ایک چیلنجنگ صورتحال کے تناؤ اور مشکلات کو کم کرنے میں مدد کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.