vosa.tv
Voice of South Asia!

سربیا نے یوگوسلاویہ پر نیٹو کی بمباری کی 25 ویں برسی منائی

0

سربیا اس وقت یوگوسلاویہ پر نیٹو کی بمباری کی 25 ویں برسی منا رہا ہے۔اتوار کومظاہرین بلغراد میں 1999 میں یوگوسلاویہ  پر نیٹو کی فضائی بمباری کی مہم کی 25 ویں برسی کی یاد میں جمع ہوئے۔یہ اجتماع سابق آرمی ہیڈ کوارٹر کے باہر ہوا،مظاہرین نے سربیا اور روس کے پرچم لہرائے اور ماسکو کنسرٹ ہال حملے کے متاثرین کو ایک منٹ کی خاموشی کے ساتھ خراج عقیدت پیش کیا۔ جھنڈوں کے درمیان  ایک مخصوص ‘Z’ دیکھا جا سکتا ہے جو روسی فوج کے ساتھ یکجہتی کی علامت ہے۔ حقوق گروپوں کے مطابق، نیٹو کی بمباری میں کئی سو افراد کی جانیں گئیں، سربیا کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد نمایاں طور پر زیادہ تھی۔ مزید برآں، بمباری نے سربیا کے بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچایا۔تنازع کے بعد سےسربیا کی قیادت نیٹو سے باہر رہنے کے لیے پرعزم ہے اور سربیا نے روس کے خلاف پابندیوں میں شامل ہونے سے انکار کردیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.