vosa.tv
Voice of South Asia!

4 زخمی حملہ آور روسی عدالت میں پیش

0

چاروں ملزمان پر دہشت گردی کے الزامات کے تحت فردجرم عائد،ملزمان کا اعتراف جرم  

روس  کی پولیس نے 4زخمی ملزمان کو عدالت میں پیش کیا جہاں پر ملزمان پر دہشت گردی کے الزامات کے تحت فردجرم عائد کردی گئی ۔اتغاثہ کے مطابق حملہ آوروں نے ماسکو کے ایک کنسرٹ ہال پر حملہ کرکے کم از کم133افراد کو جاں بحق جبکہ 180 سے زائد افراد کو  زخمی کردیا تھا ۔چاروں ملزمان پر پیشی کے موقع پر شدید مار پیٹ کے آثار ظاہر  ہورہے تھے ۔پولیس نے روسی دارالحکومت کی عدالت میں ملزمان کو  ہتھکڑیاں لگا کر اور جھکا کر پیش کیا ۔ سماعت کے دوران ایک شخص بمشکل ہوش میں آیا۔اسلامک اسٹیٹ کے دہشت گرد گروپ نے جمعہ کو کروکس سٹی ہال پر حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ حملہ آوروں کی سرکاری طور پر شناخت تاجکستان کے شہری کے طور پر ہوئی ہے۔ ان کے نام دلیردزون مرزوئیف، سیداکرامی مرودعلی راچابالیزودا، شمس الدین فریدونی اور محمدصبیر فیزوف ہیں ۔حملہ آور سب خون آلود کپڑوں میں ملبوس تھے ۔ملزم رچابالیزودا کے کان پر پٹی باندھ دی گئی تھی جب کہ مبینہ طور پر اس کی گرفتاری کے دوران کان  کاٹ دیا گیا تھا، جبکہ مرزوئیف کے گلے میں پھٹا ہوا پلاسٹک کا بیگ تھا۔ دونوں کی آنکھیں کالی تھیں اور ان کے چہروں پر زخم تھے۔فریدونی کا چہرہ شدید سوجا ہوا تھا۔ فیزوف کو وہیل چیئر پر ماسکو کے باسمنی ضلع کی عدالت میں لایا گیا۔ اس کی آنکھ غائب دکھائی دے رہی تھی اور اس نے ہسپتال کا گاؤن پہن رکھا تھا۔ روسی میڈیا نے بتایا کہ ان افراد کو سکیورٹی سروسز نے تفتیش کے دوران تشدد کا نشانہ بنایا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.