vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک:کاروباری،سماجی شخصیت خاور بیگ کا کمیونٹی کے اعزاز میں افطار ڈنر

0

نیویارک:دنیا بھر کے مختلف ممالک میں مقیم مسلمان رمضان المبارک کی نعمتیں اور برکتوں سے فیضاب ہورہے ہیں ۔ نیویار ک میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی معروف کاروباری اور سماجی شخصیت خاور بیگ نےاپنے قریبی دوستوں سمیت کمیونٹی کی نمایاں شخصیات کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا ۔میزبان خاور بیگ نے افطار میں شرکت کے لیے آنے والے تمام مہمانوں کا استقبال کیااور انھیں ماہِ صیام کی مبارکباد بھی دی ۔ افطار ڈنر میں امریکی آفیشلز کے ساتھ پاکستانی کمیونٹی کی سیاسی، سماجی و کاروباری شخصیات کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد شریک ہوئی ۔اس موقع پر خاور بیگ کا کہنا تھا کہ ماہِ رمضان المبارک ہمیں صبر، برداشت، درگرز، بھائی چارگی، اتحاد و اتفاق اور رواداری کا بھی درس دیتا ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ روزہ ہمیں نظم و ضبط بھی سکھاتا ہے تاکہ ہم اس ایک مہینے میں جس طرح اپنا طرزِ زندگی تبدیل کرلیتے ہیں اسے سال بھر اختیار کرسکیں ، آج کی تقریب صرف افطار ڈنر نہیں بلکہ یہ پیغا م بھی ہے کہ ہم سب کو اسی طرح اتحاد و اتفاق کے ساتھ مل جل کر رہنا چاہیے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.