لیٹروں نے نیویارک کے شہریوں کو ہدف بنالیا
تاجر،راہ گیر آئے روز لیٹروں کو نشانہ بن کر نقدی قیمتی اشیاء سے محروم ہورہے ہیں
نیویا رک پولیس کے تھا نہ نمبر 60 کے عملے کو20 سالہ نو جو ان کیسا تھ جیکبس پلیس اور ویسٹ 225 اسٹریٹ کے قر یب ڈکیتی کی واردات میں نا معلو م ملز ما ن کی تلا ش ہے۔نیویا رک پو لیس کے تھانہ نمبر 25 کے عملے کو ایسٹ 128 اسٹریٹ اور لیکسنگٹن ایونیو پر دو شدید زخمی افرا د کی اطلا ع ملی تو پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو اہسپتا ل منتقل کیا گیا جہاں پر دونوں افراد زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔پو لیس نے تحقیقا ت کا آ غا ز کر دیا ہے ۔نیو یا رک پو لیس کے تھا نہ نمبر 67 کی حدود میں 256 ایسٹ 37 ویں اسٹریٹ پر پو لیس کو 17 سالہ شحص کی لا ش برآمد ہو ئی ۔نیو یا رک پو لیس کے تھا نہ نمبر 79 کے عملے کو لیکسنگٹن ایونیو میں واقع ایک تجارتی مر کز میں ڈ کیتی کی واردات میں گینگ کی تلا ش ہے۔ پو لیس نے گینگ کی تصا ویر جا ری کر تے ہو ئے مدد کی اپیل کی ہے