اسد الدین اویسی کا مسلم مخالف قانون کیخلاف بھارتی عدالت عظمیٰ سے رجوع
اسد الدین اویسی نے سپریم کورٹ سے شہریت ترمیمی قانون 2019 پر حکم امتناع کی استدعا کی ہے۔اسد الدین اویسی نے عدالت میں دائر درخواست میں اپیل کی ہے کہ سی اے اے کے نفاذ کو فوری طور پر روک دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس منتازع قانون کے بعد ملک میں این آر سی لانے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ این آر سی کے ذریعے بھارتی مسلمانوں کو نشانہ بنانے کی سازش کی جا رہی ہے۔مودی سرکار نے ملک میں انتخابات سے چند ہفتے قبل مسلم مخالف شہریت کا قانون 2019 نافذ کیا ہے۔ متنازع قانون نے بھارت کے پڑوسی ممالک سے آنے والے غیر مسلم مہاجرین کو شہریت دینے کی اجازت دی تھی۔دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے سیکولر کردار پر سوالات اٹھاتے ہوئے کمیونٹی کو اس کے دائرے سے باہر رکھنے کیلیے کئی حقوق گروپوں نے اس قانون کو مسلم مخالف قرار دیا تھا۔شہریت کے متنازع بل میں مسلمان تارکین وطن کو شہریت کا حق نہیں دیا گیا۔