ایف بی آئی کے تربیتی سینٹر میں دھماکا، متعدد زخمی
ایف بی آئی کے تربیتی سینٹر میں دھماکے میں زخمی ہونے والے اسپیشل ویپن اینڈ ٹیکٹکس (SWAT) کےاہلکاروں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دھماکا دوپہر ایک بجے سے کچھ دیر قبل اس وقت ہوااُس وقت وہاں سالانہ مشترکہ مشق جاری تھی۔سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کی وجہ بننے والے عوامل فی الحال واضح نہیں تاہم دھماکے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔