vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکا: مائیکروسافٹ آؤٹ لک اور ٹیمز میں تکنیکی خرابی

0

 مائیکروسافٹ نے تصدیق کی ہے کہ اس کی ای میل سروس ایکسچینج آن لائن اور ٹیمز استعمال کرنے والے صارفین کو تکنیکی مسائل کا سامنا ہے۔ کمپنی کے مطابق ٹیمز کی سروس بحال کر دی گئی ہے، جبکہ میل باکسز کا مسئلہ حل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

 مائیکروسافٹ نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ امریکا میں صارفین کو متعدد طریقوں سے ایکسچینج آن لائن میل باکسز تک رسائی میں دشواری پیش آئی، جبکہ شمالی امریکا میں ٹیمز کے استعمال میں بھی مسائل رپورٹ ہوئے۔ ابتدا میں کمپنی کا کہنا تھا کہ مختلف خطوں میں انفراسٹرکچر پر لوڈ بڑھ گیا ہے، تاہم بعد میں وضاحت کی گئی کہ اس کی وجہ ٹریفک میں اضافہ نہیں بلکہ کئی سرورز کا اچانک بند ہو جانا ہے، جس سے باقی نظام پر دباؤ بڑھا۔ کمپنی کے مطابق مسئلے کا اثر کسی بھی خطے کے صارفین کے لیے مائیکروسافٹ 365 سروسز سے رابطے پر پڑ سکتا ہے۔ ٹیمز سے متعلق مسئلے پر مائیکروسافٹ نے کہا کہ اقدامات کے بعد سروس بحال کر دی گئی ہے۔ میل باکسز کا مسئلہ حل کرنے کے لیے تمام نئی تبدیلیاں روک دی گئی ہیں، ٹریفک متاثرہ انفراسٹرکچر سے ہٹایا جا رہا ہے اور سرورز دوبارہ شروع کیے جا رہے ہیں۔ آؤٹیج مانیٹر کرنے والی ویب سائٹ ڈاؤن ڈیٹیکٹر نے بھی ٹیمز اور آؤٹ لک سمیت کئی سروسز میں مسائل رپورٹ کیے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.