شاہ سلمان کی رمضان کی مبارکباد،فلسطینیوں کیلئے عالمی برادری سے مطالبہ
سعودی عرب کے فرماں روا، خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے رمضان المبارک کی آمد پر مملکت کے شہریوں اور تمام مسلمانوں کو مبارک باد پیش کی ہے۔سعودی دارالحکومت ریاض سے جاری کیے گئے بیان میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ بین الاقوامی برادری فلسطینیوں کے خلاف وحشیانہ مظالم رکوائے۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ عالمی برادری فلسطین کے لیے محفوظ امدادی راہداریاں کھولنے کی ذمے داری پوری کرے۔