vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکی کانگریس مین نے تارکینِ وطن کے لیے ٹی پی ایس میں توسیع کی تائید کردی

0

ایمیگریشن اور بارڈر سیکورٹی قوانین میں اصلاحات ہونی چاہیے، ایڈریانو ایسپالے

نیویارک کے ڈسٹرکٹ 13 سے منتخب کانگریس مین ایڈریانو ایسپالے کی حمایت میں اسٹیٹن آئی لینڈ میں واقع مقامی ریسٹوارنٹ میں منعقدہ تقریب کی میزبانی سعدیہ ملک، چارلس ڈیسٹیفانو،رابن سن اگلیسیا کررہے تھے۔میزبانوں نے  اپنے مہمان کانگریس مین ایڈریانو ایسپالےکی آمد پر گرم جوشی سے استقبال کیا۔اس موقع پر تقریب کے شرکاء نے کانگریس مین سے مختلف موضوعات پر سوالات کیے اور ان چند اہم مسائل کی طرف ان کی توجہ بھی دلائی۔ کانگریس مین کا کہنا تھا کہ جرم کا ارتکاب کوئی بھی کرے اس کی حمایت نہیں کی جاسکتی، لیکن عموماً تارکین ِ وطن قانون کی خلاف ورزی سے گریز کرتے ہیں۔تقریب میں اسٹیٹن آئی لینڈسےسیاسی ، سماجی اور کاروباری شعبے کی نمایاں شخصیات بھی شریک تھیں۔بعد ازاں وائس آف ساوتھ ایشیا سے گفتگو میں کانگریس مین ایڈریانو ایسپالے نے کہا کہ تارکین وطن کا معاملہ ایک سنجیدہ مسئلہ ہے، ایمیگریشن قوانین میں اصلاحات کی ضرروت اور ٹی پی ایس کی مدت میں بھی توسیع کرنی چاہیے۔اس موقع پر سعدیہ ملک نے وائس آف ساوتھ ایشیا سے گفتگو میں کہا آئندہ الیکشن میں کانگریس مین  ایڈریانو  ایسپالے کو ہماری بھرپور حمایت حاصل ہوگی، ہم نے ان کی توجہ دلوائی ہے کہ ایمگرینٹس کے مسائل کو حل کریں۔ان کا کہنا تھا کہ ایمیگریشن کے زیرِالتواء  کے کیسز کو جلد از جلدنمٹانے پر توجہ دی جائے۔شرکاء کا کہنا تھا کہ وہ پر امید ہیں کہ کانگریس مین کی گزارشات کو نہ صرف امریکی ایوان میں زیرِ بحث لائیں گے  بلکہ انھیں حل کروانے کی  بھی کوشش کریں گے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.