حوثیوں کا خلیج عدن میں سنگاپور کے جھنڈے لگے بحری جہاز پر حملہ
یمن کے حوثی گروپ نے خلیج عدن میں سنگاپور کے جھنڈے والے تجارتی بحری جہاز میزائل حملہ کردیا جس سے خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔حکام نے بتایا کہ یمن کے حوثی باغیوں کے حملے سے پہلے دھماکے کیے لیکن دھماکوں کا اثر جہاز پر نہیں پڑا۔یہ غزہ کی پٹی میں حماس کے خلاف اسرائیل کی جنگ پر ایرانی حمایت یافتہ گروپ کے حملوں کی تازہ ترین مہم ہے۔امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ کے مطابق، جمعہ کی رات کو ہونے والے حملے میں بلک کیریئر پروپل فارچیون کو نشانہ بنایا گیا جو اپنے راستے پر جارہا تھا۔ امریکی فوج نے کہا کہ "میزائلوں نے جہاز کو متاثر نہیں کیا۔ "کوئی زخمی یا نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ حوثی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ ساری نے دعویٰ کیا کہ پروپیل فارچون اٹیک کو نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ حوثی فورسز نے امریکی جنگی 37 ڈرون بھی مار گرائے ہیں ۔امریکی حکام نے ہفتے کو علی الصبح بتایا کہ امریکی بحریہ، اتحادی جنگی جہازوں اور طیاروں نے خلیج عدن اور بحیرہ احمر میں 15 بم بردار حوثی ڈرونز کو مار گرایا ہے۔