vosa.tv
Voice of South Asia!

نیو یارک:چلڈرن آف ایڈم کے زیر اہتمام کراچی میں نفسیاتی اسپتال کے لیے فنڈریزنگ

0

امریکہ کی فلاحی تنظیم چلڈرن آف ایڈم  کے زیر اہتمام کراچی میں قائم ہونے والے نفسیاتی اسپتال بنی آدم کے لیے نیویارک کے مقامی ریسٹورانٹ میں فنڈ ریزنگ کا اہتمام ہوا جس میں پاکستان کے نامور ادکار عدنان صدیقی نے بھی شرکت کی۔نیو یارک کے علاقے لانگ آئی لینڈ  میں  منعقدہ  تقریب میں معروف عالم دین اور چلڈرن آف ایڈم کے روح رواں مفتی فرحان نے پروگرام  کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ اس پراجیکٹ کا سب سے پہلے خیال نیویارک کے ماہر نفیسات طارق ابراھم کے ذہین میں آیا اور پروگرام کا آغاز کیا جس میں وسیم قادری اور شیخ علی  شامل ہوئے انہوں نے پروجیکٹ ڈائریکٹر شہزاد سدن کی  تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ مختلف اسپتالوں میں  اعلیٰ ترین عہدوں پر فائز  رہے  اور اب رضاکارانہ طور پر اس پراجیکٹ کی نگرانی کررہے ہیں۔پراجیکٹ کے سی ای او شہزاد سدن  نےپراجکیٹ کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ  کراچی میں  ۳۳ فیصد افراد نفسیاتی مریض ہیں اس لیے ہم نے سوچا کہ اس شہر میں یہ اسپتال بنایا جائے جس سے سندھ اور بلوچستان کے افراد بھی فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔وائس آف ساؤتھ ایشیا ء سے گفتگو میں شہزاد سدن کا کہنا تھا کہ اس ہسپتال کی تمام سہولیات اپنی مثال آپ ہوں گی جو اس سے پہلے کہیں موجود نہیں۔  پروگرام کےمہمان خصوصی عدنان صدیقی کا کہنا تھا  کہ پورے پاکستان میں صرف 5 ہسپتال مینٹل ال نیس پر کام کر رہے ہیں اور ایسے میں اس ہسپتال کا قائم ہونا بہت بڑی بات ہوگی، امید ہے کہ یہ مقصد کامیابی حاصل کرے گا۔پروگرام کے میزبان  عمران فیروز اور فیصل اعجاز کی فیملی نے پچاس ہزار ڈالر عطیہ کا اعلان کیا۔ووسا سے بات کرتے ہوئے عمران فیروز اور فیصل اعجاز کی کی فیملی کا کہنا تھا کہ  اس نیک مقصد میں زیادہ سے زیادہ لوگوں  کو  بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیئے۔فنڈ ریزنگ میں کمیونٹی کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور  لوگوں نے دل کھول کر عطیات دئے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.