سنگاپور:مالک کو دھوکہ دینے والی خاتون کو سزا
متاثرہ شخص اہلیہ کے ساتھ کرائے کے گھر میں رہتا ہے
سنگاپور: خاتون نے رئیل اسٹیٹ فرم کے مالک کو دھوکہ دے کر اسے کل S$3.7 ملین (US$2.8 ملین) لوٹ لیے ۔مجرم خاتون نے شخص کوزندگی کی بچت سے محروم کیا اور اس کی دو جائیدادیں فروخت کرکے رقم بھی حاصل کی ،متاثرہ شخص اب اپنی بیوی کے ساتھ کرائے کے گھر میں رہتا ہے۔سنگارپور میڈیا کے مطابق 47 سالہ سنگاپوری لن شارلٹ جیمز کو مقامی عدالت سے پانچ الزامات میں سزا سنائی گئی ابھی دیگر الزامات بھی زیر غور ہیں۔خاتون نے سماعت کے موقع پرجرم قبول کرلیا تھا ۔عدالت کو پراسیکیویشن نے بتایا کہ جیمز نے 2006 میں رئیل اسٹیٹ فرم میں کام کرنا شروع کیا ا سے2008 میں مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تو مجرم نے متاثرہ شخص کو دھوکہ دینے کا منصوبہ بنایا، جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ۔استغاثہ کے مطابق جیمز نے متاثرہ کو بتایا کہ وہ دیوالیہ ہو گئی ہے اور اس سے جھوٹ بولا کہ دیوالیہ پن اور پبلک ٹرسٹی کے دفتر (IPTO) نے اس کی دیوالیہ جائیداد میں فنڈز کومنجمد کردیا ہے ۔اس نے متاثرہ شخص سے کہا کہ وہ IPTO کو مختلف مطلوبہ فیس ادا کرنے میں اس کی مدد کرے تاکہ IPTO اسے فنڈز جاری کرے۔اس آدمی نے جیمز پر یقین کیا اور اسے رقم کی ادائیگی کردی ۔ جیسے جیسے وقت گزرتا گیا، جیمز نے اس سے زیادہ سے زیادہ نقد رقم کا مطالبہ کیا اور یقین دلایا کہ وہ اسے وہ تمام رقم واپس کر دے گی جو اس نے دی ہے ،متاثرہ شخص کو یقین تھا کہ اسے جیمز کو رقم کی منتقلی جاری رکھنی ہوگی، کیونکہ اس نے کہا کہ اگر آئی پی ٹی او نے اس کے فنڈز جاری نہیں کیے تو وہ اسے پہلے سے دی گئی رقم واپس نہیں کر سکتی،جیمز نے اپنے جھوٹ کی تصدیق کے لیے آئی پی ٹی او اور وزارت قانون جیسی سرکاری ایجنسیوں سے فرضی ای میلز بھی بنائیں۔جعلی ای میلز میں سرکاری ایجنسیوں نے مبینہ طور پر IPTO کو قابل ادائیگی مختلف فیسوں کا مطالبہ کیا۔جیمز نے اٹارنی جنرل کے چیمبرز اور چیف جسٹس سندریش مینن جیسے ججوں کی جعلی ای میلز بھی بنائیں جس میں اس سے IPTO کو فیس کی ادائیگی جاری رکھنے کو کہا گیا۔اس نے متاثرہ کو بتایا کہ اگر اس نے رقم ادا کرنا بند کر دی توجو فنڈز پہلے ہی ڈوب چکے ہیں وہ ضبط کر لیے جائیں گے اور وہ اپنی رقم واپس نہیں کر سکے گی۔استغاثہ کے مطابق مئی 2008 اور اکتوبر 2017 کے درمیان نو سال سے زائد عرصے تک متاثرہ نے 2,253 ٹرانزیکشنز سے زیادہ جیمز کو S$3,677,537.03 منتقل کیے۔اس نے جیمز کو پیسے دینے کے لیے اپنی زندگی کی بچت ختم کر دی اور اپنی بیوی سے بھی پیسے لے لیے۔اس نے اور اس کی بیوی نے جیمز کو دینے کے لیے چندہ اکٹھا کرنے کے لیے اپنی دو جائیدادیں بیچ دیں، اور اب وہ کرائے کے گھر میں رہتے ہیں۔جب مرد اور اس کی بیوی کے پاس پیسے ختم ہوگئے تو اس نے اپنی بھانجی سے رقم ادھار لینے کا سہارا لیا۔ آخرکار بھانجی نے اس کیس کو حکام کے سامنے پیش کیا۔