vosa.tv
Voice of South Asia!

غزہ کی12یونیورسٹیاں کھنڈر میں تبدیل

0

استاد نہ طالب علم صرف ویرانہ

فلسطینی خبر رساں ایجنسی وفا کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کی تمام 12 یونیورسٹیوں کو فضائی حملوں یا بموں کے ذریعے تباہ یا  پھر بری طرح نقصان پہنچایا ہے اب ان یونیورسٹیوں میں نہ استاد ہے نہ ہی طالب علم صرف ویرانہ ہے ۔خبر رساں ادارے کے مطابق جنوری میں اقوام متحدہ کے بیان میں بتایا گیا انکلیو کے تقریباً 75 فیصد تعلیمی انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا تھا۔ طالبہ الکولک کا کہنا ہے کہ "7 اکتوبر سے پہلے غزہ ایک خوبصورت جگہ تھی،میری یونیورسٹی سمندر سے زیادہ دور نہیں تھی اور بہت اچھی تھی۔ہم لڑائی کے متحمل نہیں ہو سکتے،جب مجھے غزہ کی یونیورسٹی میں ایڈمیشن ملا  تو بڑی خوشی ہوئی،لڑائی کے بعد الکولک نے گھر اور کیمپس  چھوڑ کر اپنے دادا دادی کے ساتھ نقل مکانی کی اور اپنے سوشل میڈیا پیج پر متعدد ویڈیوز پوسٹ کی ہیں، جن میں وہ یونیورسٹی کی کلاسوں ، اپنے ہم جماعتوں کے ساتھ لائبریری، کیمسٹری لیب میں تجربات کرتے ہوئے اور کیمپس کے لان میں بیٹھ کر، دھوپ سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دکھاتی ہیں۔طالبہ کا کہنا ہے کہ  "فلسطین یونیورسٹی میں میں نے جو دو سال گزارے وہ میرے لیے بہترین تھے۔ آج میں نہیں جانتی کہ اپنی زندگی کے ساتھ کیا کروں؟ میرے دو سال کے مطالعے کا کیا بنے گا، جس کا میرے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے۔ دھواں اٹھ رہا ہے ؟”

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.