vosa.tv
Voice of South Asia!

بھارت: پانی کے اندر چلنے والی میٹرو ٹرین کا افتتاح

0

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی  نے کولکتہ میں بھارت کی پہلی زیرآب میٹرو ٹنل کا کیا ۔ پانی کے اندر تعمیر کردہ ان جڑواں سرنگوں کو ایک تعمیراتی شاہکار قرار دیا جا رہا ہے۔بھارتی شہر کولکتہ میں ایک بڑے دریا کے نیچے سے گزرنے والی بھارت کی یہ پہلی زیر زمین میٹرو ٹنل ہے جو ملک میں بنیادی انفراسٹرکچر کی ترقی کو ظاہر کرتی ہے۔دریا کے نیچے بنائی گئی جڑواں سرنگیں 520 میٹر لمبی ہیں جو کولکتہ کو ہاوڑہ سے جوڑنے والی میٹرو ریل کے 4.8 کلومیٹر فاصلے کا حصہ ہیں۔یہ ریلوے ٹریک دریا کی تہہ کے 52 فٹ نیچے سے گزرے گا اور ہر گھنٹے تقریباً 3 ہزار سے زائد مسافروں کو لانے لے جانے کا کام کرے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.