ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیکساس سمیت 8ریاستوں کے پرائمری انتخابات میں کامیابی حاصل کرلی
ڈونلڈ ٹرمپ نے الاباما، آرکنساس، مین، شمالی کیرولینا، اوکلاہوما، ٹینیسی، ٹیکساس اور ورجینیا کے پرائمری انتخابات میں کامیابی حاصل کر لی ہے جبکہ دیگر سوپر ٹیوز ڈے ریاستوں میں گنتی کا عمل جاری ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹروتھ سوشل پر اپنی کامیابی پر اظہار تشکر کیا ہے ۔ سیاسی خبروں کی امریکی ویب سائٹ ریئل کلیئر پولیٹکس کے اعدادوشمار کے مطابق نومبر کے انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدر جو بائیڈن سے دو پوائنٹس آگے ہیں۔ یاد رہے کہ نومبر میں انتخابات سے قبل سپر ٹیوز ڈے روایتی طور پر پرائمری انتخابات کے لیے ملک بھر میں سب سے بڑا دن ہوتا ہے۔