vosa.tv
Voice of South Asia!

فوج کی آڈیو لیک ہونے پر جرمن حکام کی نیندیں اڑ گئیں

0

 جرمنی فوج کی لیک آڈیو روس میں شائع ہوئی جوکہ فوج کے لیے باعث شرم ہے،جرمن چانسلر

جرمن چانسلر نے کہا ہے کہ حساس نوعیت کے معاملے کو باریک بینی ،اختیاط سے دیکھ رہے ہیں اور اس معاملے کو جلد ہی حل کریں گے ۔جرمن حکام کا کہنا ہے کہ یوکرئن کو امداد فراہم کرنے سے متعلق فوجی بات چیت کی آڈیو  لیک ہوئی اور پھر اس بات چیت کو روس میں شائع کیا گیا  ۔بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق 38منٹ کے کلپ میں جرمن افسر کیف کو میزائل فراہم کرنے کی بات کررہا ہے ۔یہ درخواست یوکرائن کی جانب سے جرمن فوج سے  دوبارہ درخواست کی گئی تھی لیکن برلن نے اسے منسوخ کردیا ۔اتوار کے روز جرمن چانسلر نے کہا کہ ذرائع سے لیک ہونے والی آڈیو ہماری آرمی کے لیے شرم کی بات ہے یہ حساس معاملہ ہے انہوں نے مزید کہا کہ اس معاملے کو حل کرنے کے لیے تیزی سے کام ہورہا ہے واضح رہے کہ 2022میں روس کے یوکرئن پر حملے کے بعد سے جرمنی میں موضوع بحث رہا ہے جرمن ۔سویڈیش میزائل کیف کو فراہم کیے جائیں ۔جنوری میں اس حوالے سے ووٹنگ ہوئی تو اکثریت نے مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ جرمنی کے بھیجے ہوئے میزائل یوکرئن روس کے خلاف استعمال کرتا ہے تو ممکن ہے ماسکو جوابی ردعمل دیتے ہوئے جرمنی کے خلاف کارروائی کرئے اور یوں جرمنی جنگ میں داخل ہوجائے گا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.