vosa.tv
Voice of South Asia!

 ہسپانوی سیاح سے بھارت میں اجتماعی زیادتی

0

جھارکھنڈ کے ضلع ڈمکا میں8ملزمان نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا

ایک ہسپانوی سیاح اپنے شوہر کے ساتھ دنیا بھر کی سیر کے دوران  جھارکھنڈ کے ضلع ڈمکا میں اجتماعی زیادتی کا  نشانہ بنی ہیں ۔اسپین کے اخبار میں جاری ہونے والے آرٹیکل کے مطابق ایک سیاح جو اپنے شوہر کے ساتھ سائیکل پر سفر کر رہی تھی، بھارت کی ریاست جھارکھنڈ کے ضلع ڈمکا میں واقعہ  1 سے 2 مارچ کی رات  کو پیش آیا جہاں 8ملزمان نے عصمت دری کی ہے ۔متاثرہ خاتون اپنے شوہر کے ساتھ بھاگلپور کے راستے نیپال کے لیے سائیکلنگ کے سفر پر تھی،جوڑا رات گزرانے کے لیے ڈمکا میں رکے ۔متاثرہ خاتون کے مطابق، جوڑے نے ہنس دیہا بازار کے قریب ایک ویران جگہ پر اپنا خیمہ لگایا تھا۔جب وہ سو رہی تھی، علاقے کے کئی نوجوانوں نے خیمے میں گھس کر باری باری اس کی عصمت دری کی اور ٹینٹ توڑ دیا جس کے بعد ملزمان نے انہیں تشدد کا بھی نشانہ بنایا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے صبح سویرے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تین افراد کو گرفتار کر لیا۔ایک اور اہلکار نے سات سے آٹھ نوجوانوں کے ملوث ہونے کا ذکر کیا۔حملے کے بعد خاتون کو طبی علاج کے لیے سرایاہاٹ کمیونٹی ہیلتھ سینٹر میں داخل کرایا گیا۔حکام نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔افسروں کا کہنا ہے کہ دمکا کے پھلو جھانو میڈیکل کالج اسپتال میں اس کا طبی معائنہ کیا جا رہا ہے۔”یہ ایک قابل مذمت واقعہ ہے اور پولیس مناسب کارروائی کر رہی ہے۔ مجرموں کو بخشا نہیں جائے گا،” ریاست جھجھنڈ کے علاقائی وزیر متھلیش کمار ٹھاکر نے کہا۔ہندوستان میں ہسپانوی سفارت خانے نے حکام سے رابطہ کیا ہے اور علاقے میں مشاورت کے لیے اہلکاروں کو بھیجا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.