مئیر ایڈمز نے نیو یارک سٹی میں گرین کالر جابز کے منصوبے کا افتتاح کر دیا
میئر ایرک ایڈمز نے نیو یارک کےشہریوں کو گرین کالر جابز کی تربیت دینے کے منصوبے کا افتتاح کردیا۔مئیر نیو یارک کا کہنا ہے کہ گرین ورک فورس کی تربیت کے لیے نجی شراکت داروں کے ساتھ کام کریں گے۔نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے نیو یارک سٹی اکنامک ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے صدر اور سی ای او اینڈریو کمپبال، اور میئر آفس آف ٹیلنٹ اینڈ ورک فورس ڈویلپمنٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایبی جو سیگل کے ساتھ گرین اکانومی ایکشن پلان کے اجراء کا اعلان کیا۔یہ اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے جو شہر کی سبز معیشت کو بڑھانے کا روڈ میپ پیش کرتا ہے۔اس منصوبے کے تحت ایسی ملازمتوں اور شعبوں میں سرمایہ کاری کی جائے گی جو شہر کو موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے میں مدد دیں گے۔جس سے تک نیویارک شہر میں تقریباً 400,000 افراد گرین کالرملازمتوں سے مستفید ہوسکیں گے۔گرین اکانومی ایکشن پلان پانچ بوروز کے لیے ایک مربوط ہنر اور اقتصادی ترقی کی حکمت عملی ہے اور ایڈمز انتظامیہ کے کام کی ایک اور مثال ہے ۔مئیر ایڈمز کا کہنا تھا کہ ہم ایک نئی قسم کے صنعتی انقلاب کے دہانے پر ہیں۔ ایڈمز جسے گرین اکانومی ایکشن پلان کا نام دے رہے ہیں اس کے ایک حصے کے طور پر، بروکلین آرمی ٹرمینل اب $100 ملین کلائمیٹ انوویشن ہب کا مستقبل کا گھر ہے، ایک ایسی جگہ جہاں ٹیکنالوجی اسٹارٹ اپ کام کی جگہ اور مدد کے لیے رجوع کر سکیں گے۔ایڈمز نے کہا کہ صرف مرکز سے 2.6 بلین ڈالر کا معاشی اثر پیدا ہونے اور اس کمیونٹی میں بے شمار ملازمتیں پیدا ہونے کی توقع ہے۔