نیو یارک مکی مسجد کے پیش امام کے گھر ڈکیتی
نیو یارک کونی آئی لینڈ ایوینیو پر مکی مسجد کے پیش امام قاری اسامہ کے گھر ڈکیتی کی ورادات میں ملزم والٹ بمعہ ضروری دستاویزات اور قیمتی اشیاء لے کر فرار ہوگیا۔پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔نیو یارک کے علاقے بروکلین کونی آئی لینڈ ایوینیو پرواقع مکی مسجد کے پیش امام قاری اسامہ کے گھر ڈکیتی کی ورادات میں ملزم والٹ بمعہ ضروری دستاویزات اور قیمتی اشیاء لے کر فرار ہوگیا۔پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے مسروقہ سامان برآمد کر لیا، تاہم چرائی جانیوالی ہزاروں ڈالر مالیت کی گھڑی برآمد نہ کر سکے، ملزم کی شناخت الیز سلیس کر لی گئی ہے، ملزم کی شناخت کے موقع پر قاری اسامہ کی فیملی کے ہمراہ کمیونٹی کے افراد بھی موجود تھے۔ ملزم اس سے قبل بھی متعدد مر تبہ مختلف وارداتوں کی مد میں گرفتار ہو چکا ہے۔