شمالی بولیویا میں طوفانی بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی،42 افراد جاں بحق
شمالی بولیویا میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں 42 افراد جاں بحق ہوگئے۔بولیویا میں شدید بارشوں کے بعد دریاؤں میں طغیانی آگئی، کئی شہروں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی، بھپرے ریلوں میں 350 مکانات بہہ گئے جبکہ مختلف حادثات میں 42 افراد جاں بحق اور 31 ہزار خاندان متاثر ہوئے۔حکام نے کشتیوں کی مدد سے شہریوں کو نکالنا شروع کردیا ہے دوسری جانب شدید بارشوں سے انڈونیشیا کا تین کروڑ آبادی کا شہر جکارتہ زیر آب آگیا، سڑکیں پانی پانی ہو گئیں جبکہ ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی ہے۔