vosa.tv
Voice of South Asia!

بلوچستان کا ضلع گودار آفت زدہ قرار

0

بلوچستان کے ضلع گودار میں مسلسل بارشوں کے بعد صورتحال ابتر ہو گئی ہے ۔گودار شہر پانی سے بڑھ گیا ہے گھروں میں پانی داخل ہونے سے لوگوں کا قیمتی سامان خراب ہوگیا تو دکانوں میں پانی جانے سے تاجروں کو کوئی پرسان حال نہیں ہے ،محکمہ موسمیات نے ابھی بھی بارشوں کی پیشن گوئی کی ہوئی ہے گودار میں مطلع ابرآلود ہے ۔گودار کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ،بلوچستان نگراں وزیراطلاعات نے کہا ہے کہ گوادر کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا۔نگراں صوبائی وزیراطلاعات جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ گوادر کو حالیہ طوفانی بارشوں کے بعد تشویشناک صورتحال کے باعث آفت زدہ قرار دیا گیا۔جان اچکزئی کا مزید کہنا ہے کہ گوادر کو آفت زدہ قرار دینے کے حوالے سے نگراں وزیراعلیٰ نے سمری پر دستخط کردیے ہیں۔گوادر اور گردو نواح میں بارش اور ژالہ باری سے حفاظتی بند ٹوٹ گئے، برساتی پانی گوادر شہر کی طرف بڑھنے کا خدشہ ہے۔ بارش کا سلسلہ مزید دو روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.