مالی:مسافر بس حادثے میں31افراد جاں بحق
مغربی افریقہ کے ملک مالی میں ایک مسافر بس پل سے گر گئی جس کے نتیجے میں31 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔یہ بس مالی کے علاقے کینیبا سے ہمسایہ ملک برکینا فاسو جا رہی تھی جب وہ دریائے بگوئی کو عبور کرتے ہوئے پل سے الٹ گئی۔واقعے میں کم از کم 10 افراد زخمی ہوئے جس میں بیشتر کی حالت تشویشناک ہے۔مقامی حکام نے حادثے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ بس ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر نکل گئی اور بے قابو ہو کر الٹ گئی اور پل سے گر گئی۔