vosa.tv
Voice of South Asia!

روس نے پیٹرول کی برآمدات پر  پابندی عائد کردی

0

روس نے پیٹرول کی برآمدات پر 6 ماہ کے لیے پابندی عائد کردی، پابندی کا اطلاق یکم مارچ سے ہوگا۔روسی وزیراعظم میخائل  میشوستن نے  پیٹرول کی برآمدات پر پابندی کی منظوری دے دی ہے جس کا اطلاق یکم مارچ سے 6 ماہ کے لیے ہوگا۔نائب وزیراعظم الیگزینڈر نوواک کے حوالے سے کہا ہے کہ مقامی مارکیٹ میں تیل کی کھپت میں جلد اضافہ ہوگا جس  کے پیش نظر اندرون ملک تیل کی قیمتیں مستحکم رکھنے کے لیے برآمدات پر پابندی عائد کی جارہی ہے۔روسی  پیٹرول کی برآمدات پر پابندی کا اطلاق  یوریشن اکنامک یونین  میں شامل ریاستوں پر نہیں ہوگا جن میں آرمینیا، بیلاروس، قازقستان اور کرغیزستان کے علاوہ  منگولیا، ازبکستان اور جارجیا سے ٹوٹنے والے علاقے  ابخیزیا اور جنوبی اوسیشیا  شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.