دنیا بھر کے وزرائے تجارت متحدہ عرب امارات میں جمع ہوگئے
دنیا کے وزرائے تجارت ابوظہبی میں عالمی ادارہ تجارت کے اجلاس میں سخت مذاکرات کے لیے تیار ہیں، جس میں ماہی گیری اور زراعت کو مرکزی حیثیت حاصل ہوگی۔ڈبلیو ٹی او کی 13ویں وزارتی کانفرنس کے مذاکرات جمعرات تک جاری رہیں گے، ڈبلیو ٹی او کے تمام 164 رکن ممالک کے درمیان مکمل اتفاق رائے کے قوانین کی وجہ سے کسی بڑی پیش رفت کی امید کم ہے لیکن ماہی گیری کی سبسڈی سے متعلق ایک نئے عالمی معاہدے پر پیشرفت ہو سکتی ہے۔غیر قانونی، غیر اعلانیہ اور غیر منظم ماہی گیری میں تعاون کرنے والی سبسڈی پر پابندی لگانے کے 2022 کے ایک معاہدے کے بعد ڈبلیو ٹی او کو ایک دوسرے پیکج کو ختم کرنے کی امید ہے جو زیادہ ماہی گیری اور گنجائش کو بڑھانے والی سبسڈی پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ایک سفارتی ذرائع کا کہنا تھا کہ ہم معاہدے کے قریب ہیں، یہ یقینی طور پر قابل عمل ہے۔