vosa.tv
Voice of South Asia!

نیوزی لینڈ:تمباکو کی فروخت پر عائد پابندی منسوخ کرنے کی تیاری

0

نیوزی لینڈ میں تمباکو کی فروخت پر پابندی لگانے کے دنیا کے پہلے قانون کو منسوخ کردیا جائے گا۔نیوزی لینڈ کی مخلوط حکومت نے اس فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ قانون کی منسوخی فوری طور پر ہوجائے گی اور سابق قانون عوامی رائے لیے بغیر ازخود ختم ہوجائے گا۔اس حوالے سے محققین نے حکومت کو اس خطرے سے خبردار کیا ہے کہ اس پابندی کے فیصلے کے برخلاف جانے کے نتیجے میں لوگوں کے جانی نقصان کا خطرہ ہے۔ جولائی سے نافذ ہونے والے دنیا کے سخت ترین انسداد تمباکو قوانین کے تحت یکم جنوری 2009 کے بعد پیدا ہونے والے بچوں اور نوجوانوں کو فروخت پر پابندی لگائی جائے گی۔تمباکو نوشی کی مصنوعات میں نکوٹین کے مواد کو کم کیا جائے گا اور تمباکو کے خوردہ فروشوں کی تعداد میں 90 فیصد سے زیادہ کمی ہوگی۔نائب وزیر صحت کیسی کوسٹیلو نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت سگریٹ نوشی کم کرنے کیلئے پرعزم ہے لیکن اس عادت کی حوصلہ شکنی کے لیے دیگر قانونی طریقہ اپنایا جا رہا ہے جس سے اس کے نقصانات کم کیے جائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.