بھارت میں روزانہ کی بنیاد پر 600 سے زائد شہری متاثر ہونے لگے
تازہ سروے سے تیار کی گئی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارت میں روزانہ 600 سے زائد شہری آوارہ کتوں کے کاٹنے سے زخمی ہو رہے ہیں۔ یہ سروے بھارتی ریاست بہار میں کیا گیا جہاں آوارہ کتوں کی جانب سے شہریوں کو کاٹنے کے واقعات تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق سال 2022 کے مقابلے میں گزشتہ سال کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں تقریباً 200 فیصد اضافہ دیکھا گیا، ایک سال کے دوران 7 لاکھ 181 شہری آوارہ کتوں کے حملوں کا نشانہ بنے۔ بہار میں ہر گھنٹے میں 25 شہری کتوں کے حملوں کا نشانہ بنتے ہیں۔بہار کا ضلع راجدھانی پٹنہ اس حوالے سے سر فہرست ہے جہاں ان واقعات میں اضافہ دیکھا گیا۔ یہاں سال 2022 سے 2023 تک 22 ہزار 599 افراد کو کتوں نے کاٹا تھا۔اسی طرح ضلع نالندہ میں 17 ہزار 74، گوپال گنج میں 15 ہزار 253، ویشالی میں 13 ہزار 110، مغربی چمپارن میں 11 ہزار 291، مشرقی چمپارن میں 9 ہزار 975 کیسز رپورٹ کیے گئے۔مدھوبنی میں 8,401 اور ارریہ میں 6,710، نوادہ میں 6,234، سیتامڑھی میں 6,198، جموئی میں 5,851، جہان آباد میں 5,683، بھوجپور میں 5,323، مدھے پورہ میں 5,169 اور دربھنگہ میں 5,023 کیسز رپورٹ ہوئے۔کھگڑیا میں 1,916، مظفر پور میں 1,258، بکسر میں 686، اورنگ آباد میں 435 اور کیمور میں سب سے کم 33 معاملے رپورٹ ہوئے۔