اوبرایٹس نے نئی ربورٹ ڈیلیوری سروس متعارف کرادی
اوبر اپنےشراکت داروں کےساتھ مل کرخودمختارفٹ پاتھ روبوٹ لانچ کرے گا,اوبرایٹس نے جاپان میں نئی ربورٹ ڈیلیوری سروس متعارف کروادی۔جاپان میں اب اوبرایٹس کےذریعےروبورٹ کھانا ڈیلیور کریں گے،جس کے بعد جاپان اوبر ایٹس پلیٹ فارم پر روبورٹ ڈیلیوری دستیاب کرنے والی پہلی بین الاقوامی مارکیٹ بن جائے گا۔ اوبر ایٹس نےجاپان میں آن لائن کھانا ڈیلیور کرنے کے لئےمٹسوبشی الیکٹرک اور روبوٹکس کمپنی کارٹکن کے ساتھ شراکت کا اعلان کیا۔اوبر اپنےشراکت داروں کےساتھ مل کرخودمختارفٹ پاتھ روبوٹ لانچ کرے گا جو اگلے ماہ تک ٹوکیو کےکچھ حصوں میں کھانے کے آرڈر کی فراہمی شروع کر دیں گے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہےکہ اس سے جاپان پہلی بین الاقوامی مارکیٹ بن جائے گا جس کے لیےاوبر ایٹس پلیٹ فارم پرخود مختار ڈیلیوری دستیاب ہوگی۔اوبر ایٹس اب تک ریاست ہائے متحدہ کے چند شہروں میں روبوٹ فوڈ ڈیلیوری کا کام کر رہی ہے۔رپورٹ میں مزیدکہاگیا ہےکارٹکن کا ماڈل سی روبوٹ،جسے گوگل کے سابق ملازمین نے 2019 میں اوکلینڈکیلیفورنیا میں قائم کیا تھا،جاپان میں ڈیلیوری سروس کے لیے استعمال کیا جائے گا۔