امریکی فضائیہ کے اہلکار نے احتجاجا خود کو آگ لگالی
اسرائیلی حکومت کے ہاتھوں غزہ میں فلسطینی عوام کی نسل کشی کے خلاف امریکی فضائیہ کے ایک جوان نے واشنگٹن ڈی سی میں اسرائیلی سفارت خانے کے سامنے خود سوزی کر لی۔واشنگٹن کے شعبہ حادثات نے ایک بیان میں کہا ہے کہ خود سوزی کے واقعے کے بارے میں معلوم ہونے کے بعد، شعبہ حادثات کے افراد نے اسرائیلی سفارتخانے کے سامنے ایک ایسے شخص کو پایا جو بری طرح جھلس گيا تھا اور اسرائیلی سفارت خانے کے سامنے”آزاد فلسطین” کے نعرے لگا رہا تھا۔ اس شخص کو انتہائی نازک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ غزہ میں جارح اسرائیلی حکومت کی نسل کشی کے خلاف اس امریکی فوجی نے ایسے عالم میں خودسوزی کی ہے جب اقوام متحدہ کے ہیلتھ رائٹس رپورٹر نے غزہ کے جنوب میں واقع رفح کی صورت حال کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کے نظام صحت کے خلاف اسرائیلی حکومت کا جنگی جنون دانستہ ہے۔کہا اب غزہ میں پڑی رہ جانے والی لاشوں اور اس پٹی میں وبائی امراض کے پھیلنے کی وجہ سے ایک بڑی تباہی کا خدشہ ہے اور ایسے حالات میں ہم فوری جنگ بندی کے بغیر کچھ نہیں کر سکتے۔ اقوام متحدہ کے ہیلتھ رائٹس رپورٹر نے اس بات پر زور دیا کہ صیہونی حکومت غزہ کی جنگ میں بھوک کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔