vosa.tv
Voice of South Asia!

جنوبی کوریا میں نانیوں دادیوں کا ریپ میوزکل گروپ

0

کہتے ہیں شوق کا نہ کوئی مول ہوتا ہے اور نہ ہی اسکی کوئی عمر ہوتی ہے، اس مثال کو کوریا سے تعلق رکھنے والی ان آٹھ نانیوں اور دادیوں نے سچ کر دکھایا۔اپنی عمر کے 70 اور 80ویں عشرے میں موجود ان عمر رسیدہ خواتین نے ریپ گلوکاری کا ایک بینڈ بنایا ہوا ہے جو اس وقت سوشل میڈیا پر مقبول ہورہا ہے۔جنوبی کوریا کے ایک دیہی علاقے چلگوک سے تعلق رکھنے والی ان خواتین ریپرز کا اچانک بین الاقوامی میڈیا میں چرچا شروع ہوا۔ سَنی اور سات شہزادیاں (سنی اینڈ سیون پرنسز) کے نام سے مشہور اس گروپ نے گزشتہ برس اگست میں ہی ڈیبیو کیا ہے۔ان خواتین نے پہلی مرتبہ اپنی لائیو پرفارمنس ایک اسکول شو کے دوران دی، اس گروپ کی خواتین نے جدید بیگی کپڑے اور زیورات پہنے، ہاتھ کے مضحکہ خیز اشارے ترتیب دیے اور یوں محسوس ہونے لگا کہ یہ انکی زندگیوں کا ہی احوال ہے۔ جس نے بھی سنی اور سات شہزادیوں کو دیکھا وہ انکی پرفارمنس سے خوب محظوظ ہوا اور سوشل میڈیا پر اسکے بارے میں لوگوں کو آگاہ کرنے سے خود کو روک نہ سکا۔سوشل میڈیا پر مقبولیت کے بعد نانیوں دادیوں کے اس گروپ نے جنوبی کوریا میں متعدد ایونٹس کرلیے جبکہ یہ کئی ٹیلی ویژن شوز کا بھی حصہ بن چکا ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.