احسن خان اور سونم باجوہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان کے معروف اداکار احسن خان اور بھارتی اداکارہ سونم باجوہ کی ویڈیو اور فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔انسٹاگرام پر اداکار احسن خان اور بھارتی اداکارہ سونم باجوہ کی ویڈیو اور تصاویر وائرل ہے جس میں دونوں فنکار پاکستان کے ایک مشہور برانڈ کے لیے اکٹھے کام کرتے نظر آرہے ہیں۔دونوں فنکار وں نےخوبصورت لباس زیب تن کرکے فیشن میگزین اور پاکستانی کلاتھنگ برانڈ کے لیے فوٹو شوٹ کروایا، کام کے بعد دونوں ممالک کے فنکاروں نے ایک ساتھ کام کرنے پر خوشی کا اظہار بھی کیا۔سونم باجوہ بھارت کی معروف پنجابی اداکارہ ہیں، وہ اسے قبل متعدد بار پاکستان آنے اور پاکستانی اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرچکی ہیں۔