بوائے کلز ورلڈ میں گونگے بہرے نوجوان کی اداکاری نے مداحوں کے دل جیت لیے
ہالی وڈ کی ایکشن تھرلر فلم بوائے کلز ورلڈ کے ٹریلر نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی۔بوائے کلز ورلڈکا ٹریلر ریلیز ہونے کے چند گھنٹوں بعد ہی دیکھتے ہی دیکھتے مقبول ہوگیا۔ ٹریلر میں ایکشن سے بھرپور مناظر کو مداحوں کی جانب سے کافی پسند کیا جا رہا ہے۔ٹریلر کے مطابق خاندان کے قتل کا انتقام لینے کیلیے گونگا بہرا نوجوان دشمنوں کو انجام تک پہنچانے کی ٹھان لیتا ہے، لیکن آگے کی کہانی جاننے کیلیے مداحوں کو 26 اپریل 2024 تک انتظار کرنا پڑے گا۔بوائے کلز ورلڈکی ہدایت کاری کے فرائض مورٹز موہر نے انجام دیے۔ ٹائلر برٹن اسمتھ، آرینڈ ریمرز اور مورٹز موہر اس کے اسکرپٹ رائٹرز ہیں۔اس کی کاسٹ میں بل سکارسگارڈ، جیسکا روتھ اور مشیل ڈوکری سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔