دوران ڈیوٹی جاں بحق ہونے پر اسکول کراسنگ گارڈ کو ترقی دیدی گئی
تقریب پولیس کمشنر ایڈورڈ اے کیبن نے کرسٹینا کے عزم کو سراہا اور کہا وہ جانتی تھی کہ ہمارے بچوں کو محفوظ رکھنا
زیادہ اہم ہے
پولیس کمشنر ایڈورڈ اے کیبن نے بچوں کی رہنمائی کے دوران سڑک حادثے کا شکار ہونیوالی اسکول کراسنگ گارڈ کرسٹینا نیپروا کوکمیونٹی کوآرڈینیٹر کے عہدے پر ترقی دے دی۔نپروا 20 اکتوبر 2023 کو کوئنز کے علاقے ووڈ ہیون بلیوارڈ اوراٹلانٹک ایوینیو کے مصروف چوراہے پر بچوں سمیت پیدل چلنے والوں کی بحفاظت رہنمائی کرتے کے دوران گاڑی سے ٹکرا کرجاں بحق ہوئی تھی۔نپروا کی پروموشن ون پولیس پلازہ کی ایک تقریب کے دوران کی گئی جس میں 13 سالہ تجربہ کار نپروا کے اہل خانہ، دوستوں اور ساتھیوں نے شرکت کی۔ NYPD کے ایگزیکٹوز نے پولیس ڈیپارٹمنٹ کے 2200 سے زیادہ اسکول کراسنگ گارڈز کے لیے بہتر تربیت، نئے حفاظتی آلات کی تقسیم، اور اپ ڈیٹ کردہ پالیسیوں اور طریقہ کار کا بھی اعلان کیا۔دوران تقریب پولیس کمشنر ایڈورڈ اے کیبن کا کہنا تھا کہ کمیونٹی کوآرڈینیٹر نیپراوا نے این وائے پی ڈی اسکول کراسنگ گارڈ کے طور پر اپنی ملازمت کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا۔ اہم بات یہ ہے کہ وہ جانتی تھی کہ ہمارے بچوں کو محفوظ رکھنے سے زیادہ اہم کچھ نہیں ہے۔ اور اس لیے ہم کرسٹینا کے عزم کے لیے اس کی تعریف کرتے ہیں، اور ہم اس کی خدمت کی میراث سے متاثر ہیں۔این وائے پی ڈی سکول کراسنگ گارڈز شہر کے بہت سے مصروف ترین گلیوں کے جنکشنز پر تعینات ہیں اور انہیں تمام پیدل چلنے والوں کی حفاظت کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، خاص طور پر اسکول کے بچوں کو تعلیمی اداروں میں جانے کے لیے۔ اس حوالے سے حفاظت کو بڑھانے کے لیے این وائے پی ڈی کی طرف سے کئے گئے بہت سے اقدامات میں ایک نظر ثانی شدہ تربیتی نصاب شامل ہے، جس کی نگرانی ٹریفک انفورسمنٹ ٹریننگ یونٹ کرتی ہے۔