نیویارک پولیس نے مطلوب ملزمان کی گرفتاریوں کے لیے کارروائیاں تیز کردی
لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کے اقدامات
نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ نے ڈکیتیوں، حملوں اور جرائم کی مختلف وارداتوں میں مطلوب ملزمان کی شناخت کیلئے تصاویر جاری کرتے ہوئے عوام سے مدد طلب کی ہے۔نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 72 کا عملہ 88 سالہ لاپتہ شخص کو تلاش کر رہا ہے ، گمشدہ شخص 21 فروری 2024 سے بروکلین کے علاقے سے لاپتہ ہے۔نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 52 کا عملہ ڈکیتی کی واردات میں ملوث ملزم کو تلاش کر رہا ہے، ملزم 19 فروری 2024 کوبرونکس کے علاقے مورس ایوینیو پر 28 سالہ شخص سے نقدی چھیننے کے جرم میں مطلوب ہے۔نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 13 کا عملہ اسٹورمیں ڈکیتی کی واردات میں مطلوب ملزم کو تلاش کر رہا ہے واقعہ 6 فروری 2024 کو رونما ہوا۔نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 44 کے عملے نے 14 سالہ گمشدہ بچے کو تلاش کر لیا ، ایڈون جانسن 15 فروری 2024 کو برونکس کے علاقے سے لاپتہ ہوا تھا۔نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 40 کے عملے کو ولز ایونیو کے علاقے میں ایک شخص پر حملہ کرنے والے ملزم کی تلاش ہے ، واقعہ 13 فروری 2024 کو رونما ہوا۔