vosa.tv
Voice of South Asia!

صدر بائیڈن نے ڈیڑھ لاکھ طلبہ کے سوا ارب ڈالر کے قرضے معاف کردئیے

0

امریکی صدر جو بائیڈن نے انتخابی مہم کے دوران طلبہ کے لیے ایک بار پھر بڑے ریلیف کا اعلان کر دیا ہے تاہم عدالت کی جانب سے اسے روکے جانے کا امکان ہے۔صدربائیڈن نے ڈیڑھ لاکھ طلبہ کے سوا ارب ڈالر کے قریب قرضے معاف کر دیے ہیں۔ اعلان کردہ اس خصوصی اسکیم میں 12 ہزار ڈالر تک قرضوں کی ادائیگی کرنیوالے طلبہ شامل ہوں گے۔تاہم سپریم کورٹ کی جانب سے صدر بائیڈن کی طلبہ کے قرض معافی کی خصوصی اسکیم روکنے کا خدشہ ہے کیونکہ گزشتہ سال بھی عدالت نے چار کروڑ طلبہ کے قرض معافی کے منصوبے کو روک دیا تھا۔بائیڈن انتظامیہ کی قرض معافی اسکیم میں اب تک ساڑھے سات کروڑ افراد کی رجسٹریشن ہو چکی ہے۔ پاکستانی نژاد ڈیموکریٹ رہنما ڈاکٹر آصف قدیر کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے طلبہ کی مشکلات کم ہو سکیں گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.