شاہد کپور کو نظر انداز کرنے پر پرستار کرینہ کپور سے ناراض
سوشل میڈیا پر بالی ووڈ کی موڈی اداکارہ کرینہ کپور عرف بیبو اور شاہد کپور کی ویڈیوز وائرل ہیں۔یہ ویڈیوز ایک ایوارڈ شو کے دوران بنائی گئیں جہاں اچانک کرینہ کپور کا شاہد کپور سے سامنا ہوا۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کرینہ کپور شاہد کپور کے پاس سے گزر رہی ہیں اور ساتھ کھڑے شخص کو ہیلو کہتی ہیں جبکہ اس دوران شاہد کی جانب دیکھتی تک نہیں اور آگے بڑھ جاتی ہیں۔شاہد کپور کی اس ویڈیو میں چہرے کے تاثرات نے مداحوں کو رنجیدہ کر دیا۔اس جوڑی کے مداح اور فالوورز ان ویڈیوز پر اپنی اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔کسی صارف کا کہنا ہے کہ کرینہ کپور کے ساتھ شاہد کپور نے ہمیشہ اچھا برتاؤ کیا ہے، کرینہ کو شاہد کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے تھا۔