والدہ سکھ،والد مسیحی،بھائی مسلمان ہیں،بالی وڈ اداکار کا انکشاف
وکرانت میسی اور اہلیہ ہندو مذہب کے پیروکار ہیں
نامور بولی وڈ فلم ’12 فیل‘ سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار وکرانت میسی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی والدہ سکھ، والد کرسچن، بھائی مسلمان جبکہ ان کی اہلیہ اور وہ خود ہندو مذہب کے پیروکار ہیں۔حال ہی میں بھارتی یوٹیوبر کو انٹرویو دیتے ہوئے وکرانت میسی نے انکشاف کیا کہ ان کے والد، والدہ اور بھائی مختلف مذاہب کو مانتے ہیں اور تمام لوگ ایک ساتھ ایک ہی چھت کے نیچے رہتے ہیں۔اداکار نے بتایا کہ ان کے بھائی معین نے 17 سال کی عمر میں اسلام قبول کرلیا تھا، بھائی کے فیصلے کو فیملی کی مکمل حمایت حاصل تھی۔وکرانت نے کہا کہ ’بھائی کا نام معین ہے، میرا نام وکرانت ہے، آپ نے سوچا ہوگا، اس کا نام معین کیوں رکھا گیا ہے؟ کیونکہ اس نے اسلام قبول کیا تھا، میرے گھر والوں نے اسے اپنا مذہب تبدیل کرنے کیلئے نہیں روکا، بھائی نے 17 برس کی عمر میں اپنا مذہب تبدیل کیا تھا‘۔