vosa.tv
Voice of South Asia!

زرداری صدر،شہباز وزیر اعظم کے امیدوار مقرر

0

نئی حکومت ملک کو مسائل سے نکالنے اور معشیت کو ٹھیک کرنے کے لیے پُرعزم

  اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی حکومت سازی پر متفق ہوگئے ہیں۔شہباز شریف وزیر اعظم اور آصف علی زرداری صدر مملکت کے عہدے کے لیے مشترکہ امیدوار ہوں گے‘چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹونے کہاہےکہ ملک کو بحرانوں سے نکالنےکے لیے ن لیگ کا ساتھ دے رہے ہیں‘ پاکستان کو درپیش مشکلات کا حل نکالنے کے لیے اللہ تعالیٰ ہمارا ساتھ دے اور ہم کامیاب ہو جائیں‘ہم مل کر مسائل کا مقابلہ کریں گے اور ہماری پوری کوشش ہو گی کہ عوام کی امیدوں کےمطابق کارکردگی دکھا سکیں‘بلاول بھٹو نے وفاقی کابینہ میں سیاسی جماعتوں کی شمولیت سے متعلق سوال کا جواب دینے سے گریز ہوئے کہاکہ عوام کو وزیر اعظم سے مطلب ہے‘جہاں تک وزارتوں کی بات ہے تو اس پر وقت کے ساتھ بات ہوجائے گی‘ ابھی معاہدہ طے ہوا ہےجبکہ صدرن لیگ شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے کسی وزارت کا تقاضا نہیں کیا ‘ تحریک انصاف نے سنی اتحاد کونسل اور ایم ڈبلیو ایم سے اتحادکیا ہے لیکن اس کے باوجود ان کے پاس حکومت بنانےکے لیے نمبر پورے نہیں ہیں‘آزاد امیدوار اپنی اکثریت ثابت کریں اور حکومت بنائیں ، ہم دل سے قبول کریں گے‘باریاں لینے کی بات نہیں ‘پاکستان کو مشکلات سے نکالنا ہے‘ مشاورت سے آگے بڑھیں گے ‘آصف علی زرداری نے کہاکہ ہماری جستجو صرف پاکستان اور آنے والی نسلوں کیلئےہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت سازی کے لیے مسلم لیگ (ن)اور پیپلز پارٹی کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں۔منگل کی شب زرداری ہاؤس اسلام آباد میں شہباز شریف اور آصف زرداری کے ہمراہ پریس کانفرنس کی گئی تھی۔ ۔ڈان نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان سمجھوتے کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی (ن) لیگ کا ہوگا۔سندھ اور بلوچستان کی گورنر شپ بھی (ن) لیگ کو ملے گی جب کہ پنجاب کا گورنر پیپلز پارٹی سے ہوگا۔پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ میں شامل نہیں ہوگی جبکہ چیئرمین سینیٹ کے لئے سیاسی جماعتوں میں مزید مشاورت کی جائے گی۔پیپلز پارٹی نے گورنر پنجاب کے عہدے کے لیے تین نام ظاہر کردئیے ہیں جن مخدوم احمد محمود، قمر زمان کائرہ اور ندیم افضل چن کے نام زیرِ غور ہیں۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ مخدوم احمد محمود پارٹی قیادت کی پہلی ترجیح ہوں گے اور وہ مسلم لیگ ن کے لیے بھی قابلِ قبول ہوں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.