vosa.tv
Voice of South Asia!

آسٹریلیا میں بھائی کی لاش کے ساتھ رہنے والی خاتون گرفتار

0

کینبرا: آسٹریلیا میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا ہے۔ ایک معمر آسٹریلوی خاتون نے گزشتہ 5 برس اپنے مردہ بھائی کی لاش کے پاس سوتے ہوئے گزار ڈالے۔معمر خاتون وہ گھر میں ہر روز اپنے بھائی کے پاس سوتی رہی۔ حکام کو اس معاملے کو پتہ چلا تو انہوں نے آکر اس معاملے کو دیکھا۔ گھر میں ہر طرف کوڑا بکھرا ہوا تھا،چوہے اور کیڑے ہر طرف موجود تھے۔ انسانی فضلہ پڑا ہوا تھا۔ ایک انسانی ہڈیوں کا خون آلود ڈھانچہ بھی موجود تھا۔آسٹریلیا کی وکٹوریہ کاؤنٹی میں اس گھر کو ہمسایوں نے’’خوف کا گھر‘‘ اور ’’ بھوت شہر‘‘ کا نام دیا ہوا تھا۔ اس گھر کے متعلق علاقے میں خوف پھیلا ہوا تھا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ وکٹوریہ کاؤنٹی پولیس نے خاتون کو نیو ٹاؤن کے متمول مضافاتی علاقے میں واقع گھر سے اس وقت حراست میں لیا جب سماجی بہبود کے حکام نے گھر میں اس خاتون اور اس کے ساتھ موجود لاش کو جانچا۔افسران کو گھر میں داخل ہونے کے لیے خاتون کے گھر کی پچھلی کھڑکی کو توڑنے کے لیے تیز دھار آلات کا استعمال کرنا پڑا، فرانزک تفتیش کار بعد میں بائیو ہارڈ سوٹ پہنے گھر میں داخل ہوئے تاکہ انسانی ڈھانچے کی باقیات برآمد کی جا سکیں، یہ گھر پیکنگٹن سٹریٹ میں شاپنگ سنٹر سے صرف 250 میٹر کے فاصلے پر تھا۔ستر کی دہائی کی اس خاتون کو بعد ازاں پولیس نے رہا کردیا اور اس کے بھائی کے قتل کی تحقیقات شروع کردیں۔ رپورٹ کے مطابق علاقے کے رہائشیوں نے اس گھر سے متعلق شکایت کی تھی جس کے بعد کارروائی کی گئی،

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.