vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک:انتخابی نتائج شفافیت کےساتھ جاری کیے جائیں،پی ٹی آئی مظاہرین کا مطالبہ

0

فارم47کے نتائج میں تبدیلیاں کرکے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کو ہرایا گیا

نیویارک: پاکستان میں انتخابی نتائج میں مبینہ دھاندلی کے خلاف نیویارک میں کپتان کے کھلاڑیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین  نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ انتخابی نتائج کو فارم فورٹی فائیو کے مطابق جاری کیا جائے۔پی ٹی آئی نیوجرسی  نے پاکستان میں عام انتخابات کے نتائج میں مبینہ دھاندلی  کے خلاف نیویارک میں مین ہیٹن کے علاقے ٹائم اسکوائر پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرے میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنماوں،مقامی عہدیداران سمیت نوجوان،مرد اور خواتین کی کارکنان کی بھی کثیر تعداد شریک تھی۔ پی ٹی آئی رہنماوں کا کہنا تھا کہ یہ ان کا پہلا اور آخری  احتجاج نہیں،جب تک  فارم 45 کے مطابق نتائج جاری نہیں کیے جاتے وہ  احتجاج کرتے رہیں گے۔مظاہرین نے   ہاتھوں میں  پاکستان اور  پارٹی کے پرچم، بینرز، پلے کارڈز سمیت بانی  پی ٹی آئی اور انتخابی امیدواروں کی تصاویریں بھی اٹھا رکھی  تھیں۔پی ٹی آئی کارکنان کا  کہنا تھا کہ ہم کسی شخصیت یا ادارے کے  خلاف نہیں۔ہمارا مطالبہ  ہے کہ  الیکشن کے  نتائج شفافیت اور غیر جانبداری کے ساتھ جاری کیے جائیں۔مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار  فارم 45  کے نتائج میں جیت چکے ہیں لیکن فارم47 میں نتائج میں تبدیلیاں کرکے انہیں ہروایا گیا یہ نتائج ہمیں قبول نہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.