vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک سٹی پولیس نے مقدمات میں ملوث شہری حکومت کے2 ملازمین کو دھرلیا

0

تھانہ77کے اہلکاروں کو مطلوب ملزم کی بھی تلاش

نیو یارک سٹی پولیس نے شہری حکومت کے دو ملازمین کو اسلحے کے زور پر ہراساں اور گلا گھونٹنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔نیو یارک سٹی پولیس کے تھانہ نمبر73 کے عملے نےڈپارٹمنٹ آف ہیلتھ کی آف ڈیوٹی  59 سالہ ملازمہ کو گرفتار کرلیا۔ملزمہ پر  اسلحے کے زور پرہراساں کرنے کا الزام ہے۔نیو یارک سٹی پولیس کے تھانہ نمبر77 کے عملے نے نیو یارک سٹی کے فائر ڈپارٹمنٹ کے آف ڈیوٹی ملازم  47 سالہ لوٹیننٹ  فرانسس نائل کو گلا گھونٹنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے ۔ اسی تھانے کی پولیس ایک 41 سالہ شخص پر حملہ کرنے، چوری اور ڈکیتی کی واردات میں ملزم کو تلاش کر رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.