vosa.tv
Voice of South Asia!

ورجینیا میں فرائض سرانجام دیتے ہوئے ہونے والے دھماکے سے اہلکار جاں بحق،13زخمی

0

امریکی  ریاست ورجینیا میں ایک گھر میں ہوئے دھماکے میں فائر بریگیڈ کے عملے کا ایک اہلکار جاں بحق اور 13 افراد زخمی ہو گئے ۔گیس اخراج کی وجوہات کی تحقیق کی جارہی ہے۔ورجینیا سے منسلک اسٹرلنگ فائر بریگیڈ  کی ٹیمیں قدرتی گیس  کے اخراج کی اطلاع ملنے پر جائے وقوعہ پر پہنچیں اور شام 7 بج کر 40 منٹ پر گیس اخراج کے مقام کی نشاندہی کی۔لاوڈن کاونٹی شعبہ فائر بریگیڈ کی ترجمان لارا رائن ہارٹ کے مطابق فائر بریگیڈ ٹیموں نے گیس اخراج کے مقام کی نشاندہی کے بعد خطرناک مادّوں کے ماہرین سے مدد طلب کی۔فائر بریگیڈ کے نائب سربراہ جیمز ولیئم  نے کہا ہے  کہ فائر بریگیڈ عملے کی متاثرہ گھر میں موجودگی کے دوران دھماکہ ہو گیا۔صحت کی ٹیموں کے مطابق دھماکے میں فائر بریگیڈ  عملے کا ایک اہلکارجاں بحق اور 11 فائر بریگیڈ اہلکاروں سمیت 13 افراد زخمی ہوئے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.