نیٹو کی رکنیت حاصل کرنا ہی اصل مقصد ہے۔یوکرینی صدر
یوکرینی صدر ولادی میر زلنسکی نے کہا ہے کہ ہمارا ہدف نیٹو کی رکنیت حاصل کرنا ہے اور ہم اس کے حقدار ہیں۔ ہم اس معاملے میں کوششیں جاری رکھیں گے۔یوکرینی صدر زلنسکی نے جرمنی میں منعقدہ 60 ویں میونخ کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ” دونیتسک کے علاقے آودیئیفکا سے یوکرینی فوجی یونٹوں کا انخلاء منطقی اور منصفانہ ہے ۔آودیئیفکا کی یوکرینی یونٹوں کو محاصرے سے بچانے کے لئے دیگر سرحدوں کی طرف کھینچ لیا گیا ہے۔زلنسکی نے ناکافی اسلحے کا ذکر کیا اور کہا کہ "یوکرین کو توپ اور لانگ بیرل اسلحے کی ضرورت ہے اور اس معاملے میں ہم اپنے اتحادیوں سے مدد کے منتظر ہیں۔یوکرین کی نیٹو رکنیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے زلنسکی کا کہنا تھا کہ "ہمارا ہدف نیٹو کا رکن بننا ہے ۔ مجھے پورا یقین ہے کہ ہم اس رکنیت کے حقدار ہیں۔ یوکرین کو اتحاد سے قریب کرنے کے لئے ہم سے جو بھی بن پڑا ہم کریں گے۔انہوں نے کہا ہے کہ یوکرین کو نیٹو رکنیت کی دعوت ایک متفّقہ فیصلہ ہے اور ابھی تمام سربراہان نے اس کی حمایت نہیں کی۔