vosa.tv
Voice of South Asia!

اسرائیل نے رمضان سے قبل مسجد اقصی میں داخلے پر پابندیاں عائد کردی

0

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے رمضان المبارک کے دوران الاقصیٰ پابندیوں کی منظوری دے دی۔اسرائیلی خفیہ  ایجنسی  نے نیتن یاہو کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اس اقدام سے گریز کریں۔اسرائیلی وزیر اعظم نے انتہائی دائیں بازو کے قومی سلامتی کے وزیر اتمار بن گویر کی طرف سے رمضان المبارک کے دوران مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں کی تعداد کو محدود کرنے کی تجویز قبول کر لی ہے۔اسرائیل کی اندرونی انٹیلی جنس سروس اسرائیل کے شن بیٹ نے اس طرح کے اقدام کے خلاف خبردار کیا ہے۔اسرائیلی حکام نے 7 اکتوبر سے بارہا فلسطینیوں کو جمعہ کی نماز کے لیے اسلام کے تیسرے مقدس ترین مقام میں داخل ہونے پر پابندی عائد کر رکھی ہے  جس سے بہت سے لوگ پرانے شہر کے قریب سڑکوں پر نماز ادا کرنے پر مجبور ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.